میکسکوسٹی میں2ہفتوں کےدوران دوسرےخوفناک زلزلےنےتباہی مچا دی، میکسکوسٹی میں ریکٹر اسکیل پر7.4 شدت کے زلزلے کے بعد 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئےہیں۔ زلزلے میں اب تک 20 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ مقامی وقت کےمطابق ایک بجے میکسکو سٹی سے100 میل دور زلزلہ آیاجس کی ابتدائی شدت ریکٹراسکیل پر7.4تھی لیکن زلزلےکےجھٹکے متواتر بہت دیرتک محسوس کئےگئےجس سے ذیادہ تباہی ہوئی ہے۔ زلزلےکےمرکز سےقریب ہونےکی بنا پرصوبہ موریلوس میں اب تک سب سےذیادہ جانی نقصان ہوا ہےجہاں 42 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم زلزلے کے اثرات ملک بھرمیں محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے کے اندر دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔
Discussion about this post