اسلام آباد: پاکستان بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد یکم محرم الحرام 22 ستمبر بروز جمعہ اور یوم عاشورہ پہلی اکتوبر بروز اتوار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی، جب کہ چاروں صوبوں کے زونل دفاتر میں بھی اجلاس منعقد ہوئے۔
اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی چاند سے متعلق شہادت کا جائزہ لیا گیا، ملک کے بالائی علاقوں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام اور نئے ہجری سال 1439 کا آغاز کل 22 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگا، جب کہ عاشورہ محرم الحرام 1 اکتوبر بروز اتوار ہوگا
Discussion about this post