آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

zodiac-signs-daily-aajkal-google

Astrologer Ali Zanjani_aajkal_google

آسٹرالوجر، علی زنجانی
دسمبر09 ہفتہ۔

برج حمل
افواہوں پر یقین کرنے سے گریز کریں سفر کے معاملات میں آپ بنائے گئے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ اندرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے‘عشق و محبت کے امور میں پیش رفت ہو سکے گی ۔

برج ثور
دور دراز سے کوئی خوشخبری سن سکیں گے اور اس سلسلے میں سفر بھی پیش آسکتا ہے۔ رومانوی عنصر غالب رہے گا۔گھریلو اور خاندانی معاملات طے کر سکیں گے۔

برج جوزا
غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔

برج سرطان
خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج اسد
صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔ یہ ہفتہ خاصی عزت و وشہرت کا حامل ہوگا۔

برج سنبلہ
نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔

برج میزان
دوسروں پر حد سے زیادہ بھروسہ کرنا مالی نقصان کے علاوہ آپ کی ساکھ اور کیرئیر کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ بھر پور صدقات دیں۔

برج عقرب
مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔ شریک حیات سے ہم آہنگی نہ ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج قوس
دوست مددگار رہیں گے۔بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں ۔

برج جدی
سوشل تقریبات میں شمولیت سے آپ کی حیثیت و شخصیت اور سحر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔ دوسرے آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

برج دلو
دوسروں کے مسائل کے حل میں بھی اُن کا ساتھ دیں گے اور اُن کے ذہنی سکون کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ معاملات میں ٹینشن رہے گی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہئے۔

برج حوت
بہتر فیصلے کرنے سے مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ عزت و شہرت میں اضافہ اور کیرئیر میں بہتری کا رجحان رہے گا۔ راحتیں بانٹ سکیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں