پشاور(این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے چوہے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ۔پشاور ہائی کورٹ میں چوہوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس غضنفر علی خان نے کی ۔ عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محی الدین پیش ہوئے ۔ عدالت نے اسپتالوں میں چوہا کے کاٹنے کی ویکیسن دستیاب نہ ہونے پر محکمہ صحت سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ کاٹنے کی ویکسین کی اسپتالوں میں غیر دستیابی کے خلاف ڈاکٹر ہارون نے رٹ کر رکھی ہے ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ چوہے کے کاٹنے سے کئی ہلاکتوں کے باوجود ویکسین موجود ن ہیں۔ شہر میں چوہوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جس سے خدشات بھی زیادہ ہیں۔
Discussion about this post