پشاور(این این آئی)محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور کوہاٹ روڈ سے تین مبینہ اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں تین مبینہ اغواء کاروں کو کوہاٹ روڈ سے گرفتار کر لیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں ملزمان کا تعلق بین الاصوبائی اغوا کار گروہ سے ہے جنہوں نے چھ ماہ قبل یونیورسٹی روڈ پر واقع احمد زئی موٹر بارگین کے مالک کو تاوان کے غرض سے اغوا کیا تھا تاہم سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرایا تھا جبکہ ملزمان روپش تھے جنہیں گرفتارکرلیاگیا ،گرفتار ملزمان میں فضل محمد،بہادر شاہ اور صابر شاہ شامل ہیں۔
Discussion about this post