آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

zodiac-signs-daily-aajkal-google
loading...

Astrologer Ali Zanjani_aajkal_google
آسٹرالوجر، علی زنجانی
دسمبر10 اتوار۔

برج حمل
نئی رشتہ داری یا دوستی قائم ہو سکے گی۔ دوست احباب کے ساتھ خوشگوار وقت گزرے گا جو روز مرہ کے کاموں کا بوجھ ہلکا کرے گا۔ مشترکہ مالی منفعت کے امور کو انجام دے سکیں گے۔

برج ثور
کسی معاملہ میں زبردستی شامل کر لئے جانے کا اندیشہ ہے لیکن اگر آپ اپنے طرز عمل کو بدلنے کے قابل ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ اس واقعہ کو کسی خوشگوار نتیجہ تک پہنچا دیں ۔

برج جوزا
اس دن ممکن ہے کوئی شخصیت اپنی ذہنی قوت سے آپ کو مسمرائز کر دے یعنی فریفتگی کا شکار کر دے۔ اس دوران کچھ وقت شریک حیات یا شریک محبت کے ساتھ گزاریں تاکہ باہمی اطمینان حاصل کر سکیں۔

برج سرطان
اپنے نظریات کسی دوست سے زیر گفتگو لائیں ۔ دوران کام جو خبر آپ کو ملے اُس پر بالکل اعتبار نہ کریں۔ طبیعت میں بے چینی رہے گی‘ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ آپ کو مزید آرام کی ضرورت ہوگی۔

برج اسد
تخلیقی سوچ کی وجہ سے کاروبار کو بہتر انداز میں چلانے یا پھر کسی سازشی منصوبہ سے نبٹنے میں کامیابی ملے گی۔ مصورانہ خیالات اور رومانوی شراکت دونوں ہی کے باعث قلبی سکون حاصل ہوگا۔

برج سنبلہ
کپڑوں سے متعلقہ خریداری میں مصروف رہیں گے۔ آج کا دن یادوں کے انمٹ نقوش چھوڑ جائے گا۔ محبت کیلئے اٹھایاگیا قدم مستحکم ہوگا جس کے دیرپا اور نتائج اچھے نکلیں گے۔

برج میزان
آج آپ کو آرام دہ دن گزارنا چاہئے لیکن آرائش مکان کی سوچ اور آپ کی منچلی طبیعت آپ کے اس پروگرام کو متاثر کر دے گی۔کام کی انجام دہی کیلئے ماحول طبیعت کے معیار سے کم ہوگا۔

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج عقرب
آج جوش و خروش میں رہیں گے کیونکہ کسی محبوب کے ساتھ جوشیلے مزاج سے گفتگو جاری رہے گی۔ آپ کی بنائی ہوئی پلاننگ اچانک تبدیلی کا شکار ہو جائے گی جس کی نوعیت عارضی ہوگی۔
———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں