فیفا کے جانب سے تازہ شائع کی گئی رینکنگ میں فلسطین کی ٖفٹ بال ٹیم نے اپنے ازلی دشمن اسرائیل کو پیچھے چھوڑکر ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا کی طرف جاری کردہ عالمی درجہ بندی میں فلسطین اسرائیل سے آگے ہے اور ایسا تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ عالمی رینکنگ میں اسرائیل کا نمبر 82 ویں نمبر پر ہے جبکہ اسرائیل کا نمبر 96 ہے ۔ جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پہلی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جہاں جرمنی پہلے ٗ برازیل دوسرے ٗ پرتگال تیسرے، ارجنٹائن چوتھے اور بلجیم پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔
Discussion about this post