پاکستان کی مدر ٹریسا انتقال کرگئیں۔

loading...

کراچی: جذام/کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ‘پاکستان کی مدر ٹریسا’ ڈاکٹر روتھ فاؤ کراچی میں انتقال کرگئیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں جذام کے مریضوں کے علاج کے لیے قائم میری ایڈیلیڈ سینٹر کے سی ای او کے مطابق 88 سالہ ڈاکٹر روتھ فاؤ 2 ہفتے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور گذشتہ رات ساڑھے 12 بجے ان کا انتقال ہوا۔

میری ایڈیلیڈ سینٹر نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر روتھ فاؤ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ہریتھک روشن کی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر پہلی بار لب کشائی

اپنا تبصرہ بھیجیں