مظفرآباد میں بھکاریوں کی بھرما ر

مظفرآباد (این این آئی)دفعہ144کی کھلی خلاف ورزی ، شہر مظفرآباد میں بھکاریوں کی بھرما ر ، دکانداروں اور عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ،ہر ایک منٹ میں 5بھکاری دکانوں پر حاضری دینے لگے جبکہ بھکاریوں کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد بھی سرِ عام دندناتے پھر رہے ہیں اِن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، ڈپٹی کمشنر مظفرآبا د ،ایس ایس پی مظفرآباد فوری نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآبا د کے مختلف علاقوں میں باہر سے آنے والے بھکاری جن کا تعلق کوئٹہ ، بلوچستان ، سندھ ،پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے آنے والے خوبصورت دو شیزاؤں کے علاوہ جوان بھکاری شہر کے مختلف مقامات پر گھومنے پھرنے لگے جہاں بھیک مانگنے کے علاوہ چھوٹے بچوں کو اغواء سمیتمنشیات فروخت کرتے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، اہلیانِ مظفرآباد کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن ، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان دفعہ 144کے تحت اِن کو گرفتارکرکے ضلع بدر کریں تاکہ جرائم میں کمی آسکے اور بھیک پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں