خیبرپختونخوا ٗڈینگی نے مزید 2 افراد کی جان لے لی ٗ تعداد 53ہوگئی

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا میں ڈینگی نے خاتون سمیت مزید 2 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ڈینگی بخار سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 53 ہوگئی۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ خاتون سمیت مزید دو افراد دم توڑ گئے۔بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوارن ایک ہزار 790 افراد کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 368 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ڈینگی سے متاثرہ 121 نئے مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جبکہ پہلے سے زیر علاج 103 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر فارغ کردیا گیا ہے۔اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 427 افراد زیر علاج ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں