آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

zodiac-signs-daily-aajkal-google

Astrologer Ali Zanjani_aajkal_google
آسٹرالوجر، علی زنجانی
دسمبر11 پیر۔

برج حمل
اندرون خانہ کسی معاملے پر مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوستوں اور شریک کار کے ساتھ تعلقات عروج پر ہوں گے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

برج ثور
شاپنگ وغیرہ کرنا بہتر رہے گا۔ نیا کام شروع کرنا بھی مثبت ہوگا۔ شریک کار کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا۔

برج جوزا
آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی عروج پر ہونگے۔ فریق ثانی کا تعاون ماحول کو سازگار بنائے گا۔ دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کر سکیں گے۔

برج سرطان
کسی ساتھی یا شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی مذائقہ نہیں ہے۔ ماتحت عملے سے ہوشیار رہیں آپ رومانوی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

برج اسد
عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ اہل خانہ کا بھرپور تعاون ‘سکون مہیا کرے گا۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ رومانس کا موقع مل سکے گا۔

برج سنبلہ
کسی سماجی پروگرام کا انتظام کر سکیں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ بچوں کے تعلیمی امور توجہ طلب ہوں گے۔

برج میزان
ملازمت اور صحت اور رومانوی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ سنجیدگی اختیا کریں اور معاملات کو ذاتی دلچسپی سے حل کریں۔

برج عقرب
فریقین کے مابین گزشتہ پیدا شدہ شکوک کا ازالہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رویہ اختیار کریں۔ دوسرے افراد سے تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔

برج قوس
شراکتی امور میں شریک کار کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات کا قائل کر سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج جدی
اہم معاملات پر ٹھوس گفتگو ہو سکے گی۔ آپ کا کوئی مخلص ساتھی آپ کو خوش کن خبر سنائے گا۔ گھریلو امور سلجھانے کا موقع ملے گا۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہوں گے۔

برج دلو
ملازمت پیشہ افراد کی منصبی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی نہ برتیں۔

برج حوت
ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ مالی آمدنی میں اضافہ کا رجحان ہوگا۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے حکام بالا سے تعاون سے پیش آئیں۔
———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں