فاسٹ باولر حسن علی کا ایک اعزا ز

Hassan_ali_fast_bowler_aajkal

گزشتہ سال آئر لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے والے فاسٹ باولر حسن علی ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 2017 کے اختتام پر لارڈز کرکٹ گرانڈ لندن کی جانب سے جاری کی جانے والی بہترین کھیلاڑیوں کی فہرست میں پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی کا ساتواں نمبر ہے۔ یاد رہے اس سے پہلے چمپیئنز ٹرافی میں 13 کھیلاڑیوں کو آوٹ کرنے پر حسن علی نے کو سب زیادہ وکٹیں لینے والے کھیلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ جو اس سے قبل چمپیئنز ٹرافی میں 8 وکٹیں لینے والے سعید اجمل کے پاس تھا۔ حسن علی نے سال بھر 45 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اور ونڈے کے بہترین باولرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر حسن علی نے 26 ونڈے میچز کھیلے ہیں اور 56 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی ٹی آئی کی سیاست کا دارومدار ایم کیو ایم پر ہے،خورشید شاہ

اپنا تبصرہ بھیجیں