اس میں کوئی شک نہیں کہ شدید سردیوں میں ٹھنڈے ٹھار پانی سے بچنے کیلئے گرم پانی سے نہایا جاتاہے۔ لیکن زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانا آپ کی جلد کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا۔ ماہرین کے مطابق زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانے سے جسم میں موجود آئل کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ جسکی وجہ سے جلد خشک ہوجانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق گرم پانی سے نہانے کے بعد جلد کو نرم رکھنے کے لیے ناریل کے تیل سے جسم کا مساج کرنا چاہیئے۔ اچھی خوراک اور پانی کا باکثرت استعمال۔ سردیوں کے موسم میں پیاس کم محسوس ہوتی ہے۔ اس لیے پانی کا استعمال بھی کم ہوجاتاہے۔ جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔ لہذا پانی کا استعمال زیادہ کریں اور اچھی خوراک کرٰیں۔
Discussion about this post