کنگز کالج لندن کی میں ہونے والی ایک تحقیق کے میں یہ دعوایٰ کیا گیا ہےکہ مصنوعی دانتوں کا استعمال یعنی مصنوعی بتیسی کااستعمال ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ مصنوعی دانتوں کے استعمال کرنے سے مخصوص غذاوں کا استعمال نہ ہونا ہے۔ کیونکہ اس سے ایسے غذائی عناصر جسم کا حصہ نہیں بن پاتے جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے لیےضروری ہیں۔ تحقیق کے مطابق مصنوعی دانتوں سے چبانے کی صلاحیت کم ہوتی ہے بانسبت مصنوعی دانتوں کے ، جس کی وجہ سے غذا کو صحیح طور پر چبانے میں ناکامی ہوتی ہے۔ اس لیے تحقیق میں یہ کہا گیاہے کہ بوڑھے افراد کو اپنی چبانے کی صلاحیت کو کم نہیں ہونے دینا چاہیے۔ جس سے ہڈیوں کی کمزوری سے بچا جا سکتا ہے۔ نیز اس تحقیق میں پچاس سال یا اس سے زائد عمر کے 18 سو افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا جو مصنوعی دانتوں کا استعمال کرتے تھے۔۔ (ذرائع این این آئی)
Discussion about this post