جمعرات, جولائی 7, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

مغرور نواز لیگ مفرور پارٹی بن چکی-عبدالعلیم خان

Web Desk by Web Desk
دسمبر 13, 2017
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مغرور نواز لیگ مفرور پارٹی بن چکی ، اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے:عبدالعلیم خان
اقتصادی حالت خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے،ملک دیوالیہ ہوا تو ذمہ داری شریف خاندان پر ہو گی :گفتگو
عبدالعلیم خان سے میاں افضل حیات ، مہر فیاض ،ملک عثمان اور مدد علی شاہ کی ملاقاتیں و مشاورت
لاہور۔13دسمبر :۔( ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مغرور نواز لیگ مفرور پارٹی میں بدلتی جارہی ہے، قوم کو مقروض بناکر لندن بھاگ جانے والے اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے، برطانوی شہریت کے پیچھے چھپنے والے شریف خاندان کے سپوتوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا، چوروں اور لٹیروں کا کھلا چھوڑ دیا گیا تو احتساب کا عمل ادھورا رہ جائے گا عبدالعلیم خان نے چئیرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی حالت خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے اگر ملک دیوالیہ ہوا تو ذمہ داری شریف خاندان پر عائد ہو گی کیونکہ شریف خاندان اور درباریوں نے ہر دور اقتدار میں عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالتے ہوئے اپنی تجوریاں بھری ہیں،سستی روٹی، میٹروبس سے لیکر اورنج ٹرین تک ہر منصوبہ کمیشن خوری کیلئے بنایا گیا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کئے گئے، اسحاق ڈار کی ہر معاشی پالیسی نے کرپٹ مافیا کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہوئے عام آدمی کو مہنگائی اور بیروزگاری کے تحفے دیئے، انہوں نے کہا کہ راہ فرار اختیار کرنے والے اس قومی مجرم کی خودساختہ بیماری کا پول کھل چکا، فوری طور پر ملک میں واپس لاکر پائی پائی کا حساب لیا جائے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے اپنی نجی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے ترقیاتی کام کروانے والے سعد رفیق کس منہ سے شفافیت کے دعوے کرتے ہوئے اپنا گلا خشک کرتے ہیں،نواز شریف کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے جھوٹے پراپیگنڈا کی مہم سے فرصت ملے تو کبھی اپنے گریبان میں جھانک لیں۔انہوں نے کہا کہ ہر روز نیا سورج طلوع ہونے کیساتھ کرپٹ ٹبراور درباریوں کی لوٹ مار کے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں،صرف ان سے ہی لوٹی گئی دولت واپس چھین لی جائے تو ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات مل سکتی،ڈالر کی قدر میں کمی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے،کٹھ پتلی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی،احتساب کو منطقی انجام تک پہنچاکر آئندہ الیکشن میں عمران خان جیسی دیانتدار قیادت کاانتخاب ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔
دریں اثناء چئیرمین سیکرٹریٹ میں عبدالعلیم خان سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات ، سیالکوٹ کی پی پی127سے ٹکٹ ہولڈر امجد علی باجوہ ،سینٹرل پنجاب لیگل افئیرز کے صدر مہر فیاض ،سرگودھا سے ملک عثمان اور گجرات سے مدد علی شاہ کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں جن میں اہم سیاسی و پارٹی امو رپر مشاورت کی گئی عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے اضلاع کی سیاسی صورتحال پر نگاہ رکھیں اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ایسی حکمت عملی اختیار کریں جس سے پارٹی کا نام روشن ہو پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی اور سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Tags: Aleem Khan Press RELEASEPress releasePress Release Aleem Khan
ShareTweet
Previous Post

شامی کباب بنانا اتنا آسان کب ہوا؟

Next Post

پاکستان کو ٹوٹے 46 برس بیت گئے

Web Desk

Web Desk

Next Post

پاکستان کو ٹوٹے 46 برس بیت گئے

Discussion about this post

تازہ ترین

رئیل می نے نارزو سیریز کا فون متعارف کرادیا

جولائی 6, 2022
الیکشن کمیشن نے 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے

جولائی 6, 2022

ایڈیٹوریل

وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 5, 2022
ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 5, 2022
ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا
صحت

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا

جولائی 2, 2022
حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist