وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہدائے اے پی ایس کی تیسری برسی پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دسمبر2014ء کا دن ملکی تاریخ میں اس سیاہ یوم کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ اس دن کے نتیجے میں ہم سے بچھڑ جانے والوں کی یاد ایک کسک بن کر ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ عصوموں کا خون رنگ لایا ہے ٗ آج پاکستانی قوم اقوامِ عالم میں وہ واحد قوم نے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔
دسمبر2014ء کا دن ملکی تاریخ میں اس سیاہ یوم کے طور پر یاد رکھا جائیگا ۔ ٗوزیر اعظم کا سانحہ اے پی ایس کی یاد میں مزید کہنا تھا کہ دن ان معصوموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور اْن کے غم زدہ والدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا دن ہے ۔ قوم ان معصوموں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ آج کا یہ دن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کے اعادے کا دن بھی ہے ٗیہ دن ہمیں متوجہ کرتا رہے گا کہ ہم اپنی صفوں پر نگاہ رکھیں اور خبر دار رہیں کہ
کوئی پاکستان میں انتہا پسندی کے بیج نہ بو سکے ۔
Discussion about this post