روسی میڈیا کے مطابق روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سکیورٹی فورس نے ملک کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کاروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک سیل پکڑا ہے جو شہر میں ایک دہشت گردی کی ایک بڑی کاروئی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کا یہ گروپ شہر کے شمالی علاقے میں خود کش حملہ کرکے ‘شہریوں کو ہلاک’ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے شہر کو اس حملے سے بچا لیا اور اس کاروائی میں داعش کے 7 اراکین کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے ‘بڑی مقدار میں گھریلو ساختہ بم بنانے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد، آٹومیٹک رائفلز، اسلحہ اور انتہاپسندانہ لٹریچر برآمد کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ فیڈرل سکیورٹی فورس کے سربراہ الیگزینڈر بروٹنیکوف نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ روس ورلڈ کپ اور 2018 کے صدراتی انتخابات کے دوران شام سے تعلق رکھنے والے انتہاپسندروں کی جانب سے حملوں کے حوالے سے الرٹ تھا۔
Discussion about this post