میڈیا رپورٹ کے مطابق شجاع آباد سے خان پور آنے والے باراتیوں نے خوشی کے اظہار کیلئے کچھ منفرد انداز اپنایا اور مقامی افراد پر ایک ایک ڈالر اور ریال نچھاور کیے گئے
رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں باراتیوں نے پھول اور ملکی پیسے نچھاور کر نے کے بجائے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ موبائل فون کے ڈبے بھی لٹادیئے ۔
اس موقع پر جس کسی کے ہاتھ ، ڈالر یا موبائل فون لگ اس کی صحیح معنوں میں عید ہوگئی اور اس سب کے بعد دلہا اور باراتیوں نے دلہن سمیت خوشی خوشی واپس شجاع آباد کا رخ کیا۔
Discussion about this post