سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر کی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نااہلی کیس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاگل ہیں؟ بھیڑ بکریاں ہیں؟ جو اس طرح کے فیصلےقبول کریں۔
پہلے ججز کی بحالی کیلئے تحریک چلائی تھی اب انصاف کی بحالی کیلئے چلائیں گے ٗ فیصلے کے سامنے بند باندھ کر کھڑے ہوں گے ٗ عوام کے پاس بھی جائیں گے۔ عمران خان کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہ سپریم کورٹ کے سامنے انصاف کا ترازو ہونا چاہیے ٗتحریک انصاف کا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی سروسز کو خود اپنا اثاثہ تسلیم کر چکے ہیں۔
اس کی ویڈیوفلمیں بھی میرے پاس ہیں اور ویڈیو پوری قوم نے دیکھی ہیں ٗ لاڈلے کی نا اہلی روک دی گئی ہے ٗ وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھے شخص کو باہر پھینک دیتے ہیں ٗجو تنخواہ میں نے لی ہی نہیں اثاثہ بنا دیا جاتا ہے ٗ اب دہرا معیار نہیں چلے گا ٗ ہر کسی کیلئے قانون کا ایک ہی سکہ چلے گا۔
Discussion about this post