تفصیلات کے مطابق 19 دسمبر کو سینٹ نے میں ایک آئینی ترمیمی بل منظور کیا تھا۔ اس بل کے تحت الیکشن کے لیے حلقہ بندیا ں پاکستان میں ہونے والی حالیہ مردم شماری کے نتائج کے تحت کی جائینگی۔ سینٹ میں یہ بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا ۔
اور یہ پاکستان کی 24 ویں آئینی ترمیم ہے۔ اس کے بعد یہ بل صدر پاکستان کے پاس توثیق کے لیے بھیج دیا گیا ۔ جس پر صدر پاکستان ممنون حسین نے دستخط کر کے اس ترمیم کو آئین کا حصہ بنا دیا۔ اس بل کے تحت جو نئی حلقہ بندیا ں ہوں گی اس میں پنجاب کی 9 نشستیں کم ہو جائیں گی لیکن خیبر پختون خواہ اور سندھ کی نشستیں بڑھ جائیں گی۔
Discussion about this post