غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے فلسطین کو پیشکش کی ہے اگر وہ چاہیں تو مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے ابودیس کو فلسطین کے دارالحکومت کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔
اسماعیل ہانیہ کا مزید کہنا تھا غزہ میں نئی سیاسی قوت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دیا جانا فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کی چال ہے۔
Discussion about this post