بھارت میں بوسوں کا مقابلہ

loading...

بھارت میں بوسوں کا مقابلہ۔
بھارت کی مشرقی ریاست جھار کھنڈ میں منعقد ہونے والے ایک میلے مٰیں بوسہ لینے کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ضلع پاکڑ میں ایک میلے کے درمیان شادی شدہ جوڑوں کے درمیان بوسہ لینے کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کو منعقد کرنے والے جے ایم ایم کے رکن اسمبلی سائمن مرانڈی نے کہا کہ قبائلی سماج میں شادی شدہ جوڑوں میں محبت پیدا کرنے اور طلاق کی روز بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے اس مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں 18 شادی شدہ جوڑوں نے شرکت کی، بوسوں کے مقابلے کے علاوہ روایتی رقص اور تیر اندازی جیسے مقابلے بھی کیے گے تھے۔ تاہم بھارتی اخبار کے مطابق بعد میں یہ مقابلہ متنازع ہوگیا۔ اور اس مقابلے میں مقامی سیاسی پارٹی کے دو ممبران اسمبلی بھی شامل تھے ۔ حکمران جماعت بی جے پی نے ان دونوں ممبران کو اسمبلی برطرف کیا جائے کیونکہ اس میلے میں ہونے والے اس )مقابلے نے مقامی روایت کی توہین کی ہے۔ (ذرائع این این آئی

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ویمنز ٹی 20کپ،سٹیٹ بینک ، زرعی بینک کی جیت

اپنا تبصرہ بھیجیں