آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

zodiac-signs-daily-aajkal-google
loading...

Astrologer Ali Zanjani_aajkal_google
آسٹرالوجر، علی زنجانی
دسمبر12 منگل۔

برج حمل
آپ اپنے مشاغل کو پورا کر سکیں گے۔ لیکن فضولیات پر اپنا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔

برج ثور
رواں کاروبار میں ترقی اور مالی فوائد حاصل ہونگے۔ عہدہ ملازمت میں حسب منشاء تبدیلی متوقع ہے۔ مہمانوں کی آمد و رفت سے بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔

برج جوزا
کسی دور کے مقام پر رہنے والے دوست سے رابطہ کر سکیں گے۔ کام کے دوران کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھنا بہتر ہو گا۔

برج سرطان
گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا اور اس سے آپ کو ذہنی سکون میسر آئے گا۔ کام کے دوران بعض امور میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

برج اسد
نئی کاروباری تجاویز پر عمل درآمد ہو گا۔ امپورٹ ‘ ایکسپورٹ کے کاروبار میں مالی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔ کاروبار میں منافع کا رجحان رہے گا۔

برج سنبلہ
غیر ذمہ داری کا مظاہرہ مت کریں کیونکہ پہلے ہی آپ کو اس وجہ سے کافی نقصانات ہو چکے ہیں لہٰذا اپنی سوچ سمجھ کو خاطر میں لا کر تخلیقی کام سرانجام دیں۔

برج میزان
کسی ادھورے منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔ اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں پر ہر گز ضائع نہ کریں۔نجی امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔

برج عقرب
بچھڑے ہوئے دوست سے اچانک ملاقات ہو سکتی ہے ۔ ملازمین کی ضروریات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ مصنوعات کی تشہیر کے لئے دن بہتر ہے۔

مزید پڑھیں۔  سنی لیون اپنے ماضی پر کیوں رو رہی ہیں تصاویردیکھیں

برج قوس
اپنے مستقبل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ کا امکان ہے۔کسی پارٹی کا اہتمام کر سکیں گے۔ کسی خواب کی بہتر تعبیر مل سکے گی۔

برج جدی
آپ کی توجہ اہل خانہ کے لئے بہت ضروری ہے۔ شریک کار سے کوئی معاہدہ طے پائے گا۔ رومانس کے معاملہ میں احتیاط برتیں، راز افشاء ہونے کا اندیشہ ہے۔

برج دلو
محبت کے معاملہ میں بدنامی کا خطرہ ہے۔ سیاسی وسماجی امور میں کامیابی حاصل ہوگی۔ در پردہ حاسد دشمنوں سے نقصان کا خدشہ ہے۔ سرمایہ کاری کے لیے بہتر دن ہو گا۔

برج حوت
کاروباری معاملات میں دوسروں کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں اور حاضر دماغی اور زبان کی مٹھاس سے آپ ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں