اداکارہ سنی لیون‘ مہنگی ترین گاڑی مزراٹی گھیبلی خرید لی

Sunny_leon_new_car_aajkal_google

ممبئی (این این آئی ) بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون کو گاڑیاں کا بے حد شوق ہے۔ کہا جاتاہے کہ سنی لیون کو مہنگی ترین گاڑی’مزراٹی ‘بہت پسند ہے اور انکے پاس یہی پہلے بھی ایک موجود ہے تاہم اب انہوں نے امریکہ میں ایک اور مزراٹی خرید لی ہے جو کہ محدود ماڈل ہے جس کا نام ’مزراٹی گھیبلی ‘( Ghibli Maserati) ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سنی لیون انتہائی خوبصورت گاڑیوں کی شوقین ہیں اور ان کے شوہر ڈینیل نے انہیں ایک سال قبل ایک مزراٹی تحفے میں بھی دی تھی تاہم اب انہوں نے ایک اور مزراٹی خرید لی ہے اور یہ انتہائی طاقتور اور تیز رفتار سے دوڑنے والی گاڑی ہے ۔امریکہ میں اس گاڑی کی قیمت تقریبا 80ہزار امریکی ڈالر ہے جو کہ تقریبا بھارتی 52لاکھ روپے بنتے ہیں لیکن بھارت میں اس گاڑی کی قیمت 1.1کروڑ سے شروع ہو تی ہے ۔دوسری جانب سنی لیون کے پاس بھارت میںBMW-7سیریز بھی موجود ہے ۔سنی لیون نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس پر ان کے چاہنے والے ان کی گاڑی کی تعریف کر رہے ہیں ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں