پچیس سالہ مصری گلوکارہ شائمہ احمد کو 2 سال قید کی سزا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے فحاشی پھیلانے کے الزام میں 25 سالہ گلوکارہ شائمہ احمد کو دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ اور اس ویڈیو کے ہدایتکار کو بھی 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ نوجوان گلوکارہ کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے گانے کی ایک ویڈیو مشہور ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو میں گلوکارہ کو نازیبا انداز اختیار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ گلوکارہ شائمہ احمد نے ایک ایسی فلم نشر کی جو   فحاشی پھیلانے کا باعث بنی اور  گلوکارہ  کو ان الزامات کا قصوروار پایا گیا ہے۔خیال رہے کہ شائمہ احمد نے ویڈیو نشر ہونے کے بعد عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ یہ کچھ ہو گا اور مجھے ہر کسی کی طرف سے اس قدر سخت حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فلم بتی گل میڑ چالو کا پہلا ٹریلر جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں