آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں پاکستانی پرچم کشائی!

loading...

پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ؍شریعت کورٹ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے پرچم کشائی کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جشن آزادی پاکستان کے حوالہ سے تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے کی جبکہ جج پشاور ہائی کورٹ جسٹس لال جان خٹک تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی ، جج پشاور ہائی کورٹ جسٹس لال جان خٹک، جج آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہاس موقع پر جوڈیشل آفیسران و قاضی صاحبان ، ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں و کشمیر رضا علی خان،، بار کے عہدیداران و نمائندگان ، سینئر وکلاء صاحبان ، سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد، خواتین وکلاء اور عدالت العالیہ کے جملہ آفیسران و دیگر سٹاف نے بھر پور شرکت کی ۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ ؍شریعت کورٹ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے کہا کہ پاکستان کا قیام حضرت قائداعظم محمد علی جناح جو کہ ایک مد بر و معتبر قانون دان تھے، کے ہاتھوں عمل میں آیا ، جو شعبہ قانون سے وابستہ افرادکے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنی عملی جدوجہد اور جانداز شاعری کے ذریعہ تحریک پاکستان اور قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ۔ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ نے جملہ مہمانان گرامی باالخصوص جسٹس لال جان خٹک جج عدالت العالیہ پشاور کی تقریب میں خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی سلامتی اور سربلندی کے لیے پوری کشمیریوں قوم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس لال جان خٹک عدالت العالیہ پشاور نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر ی قوم ایک بہادر اور تاریخی اہمیت کی حامل قوم ہے جس کا پاکستان کے قیام ، ترقی وخوشحالی میں اہم کر دار ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس صداقت حسین راجہ جج عدالت العالیہ نے کہا کہ کشمیر یوں نے قیام پاکستان سے پہلے ہی اپنے آپ کو پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کی قرار داد منظور کی جو کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت اور دلی قربت کا واضح اظہار ہے ۔ آخر میں پاکستان کی سالمیت ، ترقی اور خوشحالی کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی ۔

مزید پڑھیں۔  24th April 2018 - آج کا کارٹون

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں