کیا ذہین لوگ رات کو دیر تک جاگتے ہیں؟؟

لندن سکول آف اکنامکس کے ایک ماہرِ نفسیات ساتوشی خاناذوا  نے یہ جاننےکے لیےکہ کیا  ذہین افراد رات کو دیر تک جاگتے ہیں؟ بانسبت کم ذہین لوگوں کے, امریکہ سے کچھ لوگوں پر تحقیق کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ دیگر سماجی اور ڈیموگرافک عوامل کے علاوہ کچھ لوگ اور رات کو دیر تک کیوں جاگتے ہیں, کی بڑی وجہ انکا ذہین ہونا ہے. تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ذہین لوگ کام کے دنوں میں بھی سونےکے لیے دیر سے بستر پر جاتے ہیں اور اگلے دن دیر سے جاگتے ہیں.
 تحقیق میں ذہانت کا لیول اور سونے کے اوقات درج زیل بتائے گے ہیں.
 جن افراد کا آئی کیو لیول 75 ہے وہ عموماً 11:41 کے قریب سونےکےلیے بستر پر جاتے ہیں اور ایسےافراد جن کا آئی کیو لیول 125 (زیادہ ذہین) یا اس سے زیادہ ہوتا ہے وہ 12:29 کے بعد بستر پر سونے کے لیے جاتے ہیں.

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ہم 10 دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے ،مریم نواز

اپنا تبصرہ بھیجیں