ملیکا شراوت مالی بحران کا شکار۔ گھر سے بے گھر ہونے کا خدشہ

loading...

برطانوی میڈیا کے مطابق نامور بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت اور ان کے شوہر ایک کروڑ کے مقروض ہیں۔ جس کے باعث انہیں پیرس میں موجود فلیٹ جس میں اس وقت رہائش پزیر ہیں، خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔  تفصیلات کے مطابق اداکارہ اور ان کے شوہر کو جس فلیٹ میں رہتے ہیں اس کے کرائے کی مد میں 80 ہزار یورو ادا کرنے ہیں۔  اگر یہ واجبات ادا نہ کیا گے تو انہیں یہ گھر خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔

ملیکا شراوت اپنے فرانسیسی شوہر کے ساتھ پیرس کے ایک مہنگے ترین علاقے میں رہائش پزیر ہیں۔ انکا گھر 350 اسکوائر میٹر پر مشتمل ہے۔  لیکن ملیکا کے وکیل کے مطابق گزشتہ سال انہیں بلڈنگ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اداکارہ کرایہ ادا نہ کر کے اپنے غصے کا اظہار کرنا چاہتی تھیں۔ لیکن دوسری جانب گھر کے مالک نے ملیکا کا فرنیچر اور گاڑی ضبط کرنے کے اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔ اور گھر کے مالک کے وکیل کا کہنا ہے  ملیکا اور انکا شوہر 78 ہزار 786 یورو کا مقروض ہو چکے ہیں۔ لیکن ملیکا کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ عارضی طور پر مالی مشکلات کے شکار ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کشمیری عوام کو رمضان المبارک کے دوران بڑھ چڑھ کر عطیات دینے کی اپیل، غلام نبی سمجھی

اپنا تبصرہ بھیجیں