آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین پرتھ ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ آئی سی سی

Loading...

تفصیلات  کے مطابق کچھ دنوں  پہلے  آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین پرتھ ٹیسٹ میں سامنے  آنے والے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مسترد   کردیا  ۔ اس ضمن میں آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ  آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین پرتھ ٹیسٹ میں ابتدائی تفتیش کے دوران کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔  جنرل منیجر اینٹی کرپشن الیکس مارشل کے مطابق ہمیں ’’دی سن‘‘ کی تحقیقات سے متعلقہ تمام مواد موصول ہوچکا، فی الحال ایسا کوئی اشارہ نہیں ملاکہ اس میچ میں شریک کسی بھی کھلاڑی سے مبینہ فکسرز کا رابطہ رہا ہو۔انھوں نے کہاکہ ہم ان الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے او تفتیش اینٹی کرپشن یونٹ رکن ممالک کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کریگا ٗ برطانوی اخبار کے ساتھ اپنے خفیہ ذرائع سے بھی معاملے کی چھان بین کریں گے۔ تاہم فی الحال کرپشن کےکوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔  (ذرائع این این آئی)

Loading...
(Visited 23 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں