ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز22 اگست سے اسلام آباد میں ہوں گے

loading...

ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ رواں سال نومبر میں فرانس میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز22 سے26 اگست تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمانکے مطابق ٹرائلز میں ملک بھر کے ٹاپ12کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا جس میں سے 4 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ رواں سال نومبر میں فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کو بھیجوائیں گے تاکہ وہ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،رپورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں