میرا نا م اب محمد فرح ہے، برطانوی ایتھلیٹ

loading...

’’محمد‘‘ پکارا جائے ٗنیا کیریئر شروع کرنا ہے جس کیلئے اب شناخت بھی نئی ہوگی ٗ انٹرویو
لندن (این این آئی)طویل دوڑوں کے بادشاہ کہے جانے والے برطانوی ایتھلیٹ سر مو فرح نے کہا ہے اب انھیں ’’محمد‘‘ کے نام سے پکارا جائے ٗمیڈیا ان کے کارناموں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔میڈیار پورٹ کے مطابق یوسین بولٹ کی طرح محمد فرح کی میدان سے رخصتی امید کے مطابق نہیں رہی کیونکہ وہ پانچ ہزار میٹر کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئے اور نقرئی تمغے کے حقدار ٹھہرے۔ انھوں نے برطانیہ میں جاری ورلڈ چمپئن شپ کا آغاز دس ہزار میٹر ریس میں طلائی تمغہ حاصل کر کے کیا تھااب وہ سڑک پر ہونے والی میراتھن ریس کی جانب جانا چاہتے اور ایک نیا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور اس لیے انھوں نے اپنے برانڈ نام مو کی جگہ پورے نام محمد کو منتخب کیا ۔برطانوی اخبار دا گارڈین کے مطابق انھوں نے کہا کہ میرا روڈ کا نام محمد ہے۔ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ مو کا کام پورا ہو گیا ٗ میں نے کیا حاصل کیا اور کیا کارنام انجام دیا مجھے اب اسے بھول جانے کی ضرورت ہے۔مو فرح پر ان کے کوچ البرٹو سلیزر کے ساتھ ساز باز کا الزام ہے اور سلیزر کے خلاف امریکہ کی ڈوپنگ مخالف ایجنسی جانچ کر رہی ہے۔فرح کبھی ڈوپنگ کی جانچ میں پکڑے نہیں گئے ہیں اور دونوں ڈوپنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔محمد فرح نے اپنے ناقدوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ جھوٹ نہیں بولتی ٗمیں نے اپنے کریئر میں جو حاصل کیا ہے لوگوں کو اس پر فخر ہے۔ آپ جو چاہیں لکھیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے جو کچھ حاصل کیا ہے اپنی محنت اور لگن سے حاصل کیا ہے ٗ میں نے اپنی جان لگا دی ہے اور سالہا سال اپنے ملک کیلئے کارنامہ انجام دیا ہے۔ مو فرح نے کہا کہ کبھی کبھی انھیں یہ عجیب لگتا ہے بعض لوگ کچھ چیزیں اپنے حساب سے لکھنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کبھی کبھی مجھے یہ عجیب لگتا ہے بعض لوگ کچھ چیزیں اپنے حساب سے لکھنا چاہتے ہیں اور اپنی طرح سے کہانی کہنا چاہتے ہیں۔34 سال ایتھلیٹ 24 اگست کو زیورچ میں ہونے والی پانچ ہزار میٹر کی آخری دوڑ کے بعد میراتھن پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔مو فرح نے دنیا کے اہم ترین مقابلوں میں دس طلائی اور دو نقرئی تمغے کے ساتھ اپنے ٹریک کے کریئر کا خاتمہ کیا ۔

مزید پڑھیں۔  کینسر کے افغانی مریض کی مکہ مکرمہ میں دفن ہونے کی خواہش پوری ہوگئی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں