محرم الحرام کے مہینے کے بعد مومنہ مستحسن پیا گھر سدھار جائیں گی!

لاہور: کوک سٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن ان کا دولہا کون ہو گا؟ اس سوال کے جواب میں ایک ایسے شخص کا نام لیا جا رہا ہے کہ پاکستانی بھی ہکا بکا رہ گئے ہیں اور کسی کو یقین نہیں آ رہا ہے کہ مومنہ واقعی اس پاکستانی کیساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مومنہ مستحسن اور علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ محرم الحرام کے مہینے کے بعد مومنہ مستحسن پیا گھر سدھار جائیں گی۔ دونوں اس وقت کوک سٹوڈیو کے دسویں سیزن میں اکٹھے کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اس گانے میں دونوں کے درمیان نظر آنے والی ’’کیمسٹری‘‘ نے بھی بہت کچھ واضح کیا ہے۔ دانیال ظفر کو دیکھ کر مومنہ کے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ اور اس کے ردعمل میں دانیال ظفر کے چہرے پر آنے والی خوشی یہ واضح کرتی ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر بھی کچھ چل رہا ہے۔ دونوں نہ صرف کوک سٹوڈیو میں پرفارم کر رہے ہیں بلکہ دونوں ہر جگہ اکٹھے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کی سالگرہ بھی اس دفعہ اکٹھی ہی منائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شادی کیلئے بالکل سنجیدہ ہیں اور دونوں کے خاندانوں کی رضامندی سے محرم الحرام کے بعد شادی ہو گی۔ اگرچہ مومنہ یا دانیال یا پھر ان کے قریبی افراد کی جانب سے اس معاملے کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن سامنے آنے والی ان خبروں کی تردید بھی نہیں کی گئی اور پاکستانیوں کا خیال ہے کہ اب دونوں کی جانب سے شادی کا اعلان ہی سننے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں۔  میری بہن سے شادی نہ کریں، میگھن مارکل کے بھائی کا شہزادہ ہیری کو خط

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں