ورلڈالیون کے کھلاڑی لاہورسے دبئی روانہ

لاہور: ورلڈ الیون کے کھلاڑی آزادی کپ کھیلنے کے بعد سخت سیکورٹی میں دبئی روانہ ہوگئے جہاں سے وہ اپنے اپنے ممالک چلے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پذیرہوتے ہی ورلڈ الیون کے انٹرنیشنل کرکٹرزلاہورسے غیرملکی ائرلائن کی پروازای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بلٹ پروف بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جب کہ ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی کے دوران گورنر ہاوس اورمال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا اور رینجرز کے ساتھ ساتھ اضافی پولیس اہلکار روٹ پر تعینات کیے گئے تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فیفا ورلڈ کپ 2018: میسی، رونالڈو، نیمار اور محمد صلاح دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں