پریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کی ایماندار اور شفاف قیادت پر مہر ثبت کی ,پرویز خٹک ہے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کی ایماندار اور شفاف قیادت پر مہر ثبت کردی ہے۔عمران خان کیس میں بری ہوگئے۔اُن کے خلاف سپریم کورٹ میں جعلی کیس لے جانے والے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی
۔عمران خان کے ذرائع آمدن اور ملکی وسائل کو لوٹنے والے نا اہل حکمرانوں کے ذرائع آمدن اور دونوں کے کیسز میں کوئی مناسبت نہیں۔


عمران خان نے دُنیا بھر میں کرکٹ کھیلی اور پیسہ کما کر واپس پاکستان میں لائے اور یہاں عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیا جبکہ نااہل اشرافیہ نے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر قوم کے وسائل لوٹے اور غیر قانونی طریقے سے باہر لے جا کر اپنی جائیدادیں بنائیں ۔عمران خان ان کرپٹ عناصر کے خلاف نظام کی تبدیلی کیلئے کھڑا ہے ۔ قوم کے تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوانوں نے عمران خان کا ساتھ دیا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  20th Aug 2018 - آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں