لاہوریوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ ایپ متعارف۔

     لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہریوں کے لیے بہتر، محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانے کیلئے موبائیل ایپ متعارف کروائی

یہ بات بدھ کے روز ایل ٹی سی کے چیرمین مہر اشتیاق نے یوزر فرینڈلی اپلیکیشن  “اپنی سواری” کی افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوے کہی۔

انہوں نےکہا کہ یہ اپلیکیشن بس سٹاپ پہ کھڑے مسافر کی سہولت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس ایپلیکیشن کے استعمال سے صارف کو مطلوبہ مقام تک روٹ، کرایہ اور بس کی آمد کا متوقع وقت کے بارے میں علم ہوسکے گا۔ اس ایپلیکشن کے استعمال سے خصوصی طور پر طالب علم مستفید ہوسکیں گے۔ جوٹرانسپورٹ کی بروقت دستیابی اور کرائے کے مطابق اپنی منزل مقصود پر بروقت پہنچ سکیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ہمارا مک مکا صرف جمہوریت کے ساتھ ہے، مولا بخش چانڈیو

اپنا تبصرہ بھیجیں