حمائمہ ملک بھی جنسی ہراسگی کاشکار

Loading...

امریکی پرڈیوسر وینسٹن سے شروع ہونے والےجنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد دنیا بھر سے بہت سے مشہور لوگ اس حوالے سے سامنے آئے اور انہوں نے جنسی ہراسانی سے متعلق کھل کربیانات دیے۔ جن میں بہت سارے دیگر ہالی ووڈ ایکڑ اور ایکٹرسیز شامل ہیں۔

جنسی ہراسانی سے متعلق ٹیوٹر پر می ٹو کے نام سے ایک ہیش ٹیگ بھی گردش میں رہا۔ اسی ضمن میں پاکستانی ایکٹرس حمائمہ ملک بھی سامنے آئی ہیں۔ حمائما نے بیان دیا ہے کہ وہ بھی گزشتہ چار ماہ سے جنسی طور پر ہراساں کی جا رہی ہیں۔

Loading...

حمائمہ نے بات کرتے ہوے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں بھی پچھلے چار ماہ سے سوشل میڈیا پر ہراساں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مسائل پر بات نہ کرنا ایک دن جنسی تور پر ہراساں شخص کی آواز کو مکمل دبا دے گا،  اس لیے ہمیں  تشدد کی اس قسم پر کھل کر بات کرنی چاہیے اور حل ڈھونڈنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

حمائمہ نے کہا کہ  انہیں پچھلے چار ماہ سے دھمکیا ں مل رہی ہیں اور اب یہ وقت آگیا ہے کہ ہراس کرنے والوں کے نام کھل کر لیا جائے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں