آلوکوکوسنابندکریں۔ آلوکھائیں وزن گھٹائیں!

Potato with skin helps in weight Loss
loading...

بلاگ: خدیجہ چوہدری

میں نے بچپن سے بڑے بوڑھوں کو یہی کہتے سنا ہے۔ آلو کھانے سے موٹاپا آتا ہے اور میں ٹھہری موٹاپے کی شکار۔ بس آلو سے دشمنی میرا مقصد حیات بن گیا۔
اوسط آدھی عمر گزار کر مجھے پتہ چلا کہ آلو بے چارہ مفت میں ہی بد نام ہے۔ حقیقت کچھ اورہی ہے۔

ایس ایل پی – SLP – Liver Cure کے زریعے جگر کے امراض کی تشخیص اور خوراک سے علاج کرنے والی ڈاکٹر شگفتہ فیروز کا ماننا ہے کہ آلو دوہری خصوصیات کا حامل ہے۔ اس میں پائے جانے والے اجزاء ایسے ہیں جن سے جسم کو بہت تقویت ملتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ وزن بڑھنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

Potato with skin helps in weight Loss1

اگر ہم آج کے جدید دور کا ماضی کی سادہ خوراکوں سے موازنہ کریں۔ تو کافی ملے جلےتاثرات پائے جاتے ہیں۔
آلو کے بارے میں پرانے دور کے لوگ اسے “بادی، بادی” کہہ کر رد کر دیتے تھے
اور آج کل کے زمانے میں نئی نئی تراکیب پکوان اور خصوصا فاسٹ فوڈ میں آلو کا استعمال اسے مضر صحت ثابت کرنے پر تُلا ہوا ہے۔

آلو کی یہ بدنامی بھی اس کی طلب میں کمی نہیں لاسکی۔ آلو کو قدرت نے عجیب لذت سے نوازا ہے۔ بچے، بوڑھے، مرد اور عورت کوئی بھی ہو۔
کسی عمر سے اس کا تعلق ہو۔ آلو اس کا من پسند ہے۔

Potato with skin helps in weight Loss2

میرے جیسے سینکڑوں لوگ ایسے ہوں گے۔ جو موٹاپے کا شکار ہونے کی وجہ سے اس آلو کو ناپسند کرتے ہوں گے۔ مگر اب نہیں!!!!

مزید پڑھیں۔  ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت کو ذہنی بیماری تسلیم کر لیا گیا

یالے یونیورسٹی کے احتیاطی تحقیق سنٹر کے ڈاکٹر ڈیوڈ کاٹز کی ریسرچ کے مطابق آلو وزن کم کرنے کے لئے ڈائٹ پلان کا اہم حصہ ہوسکتا ہے۔ اگر اسے چھیلے بغیر استعمال کیا جائے۔اس کے چھلکوں کی وجہ سے اس کی افادیت دگنی ہوجاتی ہے۔
آلو کے چھلکے نظام ہضم کے عمل کو تیز کر کے وزن گھٹانے میں مدد کرتے ہیں اور اسکی وجہ چھلکوں میں موجود پُوٹاشیم کی موجودگی ہے۔

مجھے اپنے آباؤ اجدا کی منطق آج سمجھ آئی ہےاور امی و ساس کی ڈانٹ کی بھی۔ کیوں کہ وہ آج کل کی لڑکیوں کے شارٹ کٹس کو کوستی ہیں اور کہتی رہتی ہیں کہ ” بیٹا پیلر(Peeler) سے چھلکا موٹا اترتا ہے رگڑ کر استمال کرو آلو کے چھلکے بادی مارتے ہیں۔”

خام آلو کے غذائی اجزاء:
(خام آلو کے 100گرام کی اوسط مقدار)

فی 100 جی فی غذائی قیمت (3.5 اوز)

توانائی 322 کلوگرام (77 کلوال)
کاربوہائیڈریٹ g17.47
اسٹارچ g15.3
شکر g0.8
غذائی فائبر g2.1
فئیٹ g0.1
پروٹین g2
وٹامن
تھامین (بی 1) (7٪) mg0.08
Riboflavin (B2) (3٪) 0.03mg
نیینن (بی 3) (7٪) mg1.05معدنیات

کیلشیم (1٪) 12 ملی گرام
آئرن (6٪) 0.78 ملی میٹر
میگنیشیم (6٪) 23 ملی گرام
منگلانی (7٪) 0.153 ملی گرام
فاسفورس (8٪) 57 ملی گرام
پوٹاشیم (9 فیصد) 421 ملیگرام
سوڈیم (0٪) 6 مگرا
زنک (3٪) 0.29 ملی گرام

پانی g79

آلو کی ڈائیٹ وِد اسکن (۳ دن میں ۵۔۳کلو کم کریں)
پہلا دن:

ناشتہ: نمک کے بغیر 1 ابلا ہوا آلو، دہی کا 1 کپ
دوپہر کا کھانا: نمک کے بغیر 2 ابھرنے والے آلو، دہی کا 1 کپ
ڈنر: دہی کا 2 کپ

مزید پڑھیں۔  فریج کی ناگوار بو کا خاتمہ کرنیکا نسخہ

دوسرا دن:

ناشتہ: دہی کا 1 کپ
دوپہر کا کھانا: 2 ابلی ہوئی آلو نمک کے بغیر، ایک کپ کا ایک کپ
ڈنر: نمک کے بغیر 1 ابلا ہوا آلو، دہی کا 1 کپ

تیسرا دن:

ناشتہ: نمک کے بغیر 1 ابلا ہوا آلو
دوپہر کا کھانا: نمک کے بغیر 1 ابلا ہوا آلو، دہی کا 1 کپ
ڈنر: دہی کا 1 کپ

یہ ڈائیٹ صرف تین دن تک کے لئے ہے. اس غذا کا فائدہ یہ ہے کہ یہ مختصر ہے، اور انتہائی مُوثر ہے۔

غرض آلو کا پراٹھا ہو یا کٹلس ، آلو گوبھی ہو یا آلو مٹر، آلوؤں کو چھلکے سمیت استعمال کریں۔ آلوؤں کی غذائیت برقرار رکھیں۔

” نہ لذت میں فرق آئے گا نہ صحت پر ”

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں