آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

zodiac-signs-daily-aajkal-google

Astrologer Ali Zanjani_aajkal_google

آسٹرالوجر، علی زنجانی
دسمبر18 پیر۔

برج حمل
آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ خریداری کا موقع ملے گا۔

برج ثور
بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔

برج جوزا
نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان
اپنے مستقبل کی فکر کریں اس قسم کی گفتگو میں حصہ نہ لیں جس کا آپ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ ایک آتش مزاج عزیز غالب رہنے کی کوشش کرے گا۔

برج اسد
کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

loading...

برج سنبلہ
رشتے داروں اور دوستوں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔ دوران سفر اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔

برج میزان
روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ دوست یا عزیز و اقارب نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج عقرب
زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر گرفتار کی گئ 16 سالہ فلسطینی لڑکی کی حراست میں توسیع۔

برج قوس
کاروباری مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔دوستوں کا تعاون رہے گا۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔مالی پوزیشن بھی مستحکم رہے گی۔

برج جدی
گھریلو مسائل میں آپ کی دانشمندی کی وجہ سے کافی بہتری ممکن ہے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے آج کا خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ حسب حیثیت سواری لے سکیں گے۔

برج دلو
پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا جس سے شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے ۔

برج حوت
سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔شریک کار کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔
———————————————————————————

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں