سعودی عرب کے ضلع بلقرن میں سالانہ انگور میلہ منعقد

loading...

بلقرن میں پانچ اقسام کے انگورکاشت کیے جاتے ہیں،قیمت 10سے 15ریال تک ہے،انتظامیہ

بلقرن(این این آئی)سعودی عرب کا ضلع بلقرن انگوروں کی کاشت کے سبب شہرت رکھتا ہے۔ یہاں پر انگوروں سے متعلق سالانہ میلے کا گزشتہ سات برسوں سے انعقاد کیا جا رہا ہے ، میلے میں 20 کے قریب پویلین ہیں۔ بلقرن کی آب و ہوا انگور کی کاشت کے لیے بہترین ہے اور ضلع کی مٹی کاشت کے لیے ضروری غذائی عناصر بھی فراہم کرتی ہے۔بلقرن ضلعے میں زرعی کاشت سے متعلق البشائر مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر عصام العباسی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ اس مرکز میں مختلف غذائی اشیاء کی کاشت عمل میں آتی ہے۔ ان میں انگور ، انار اور انجیر اہم ترین ہیں۔ العباسی کے مطابق البشائر میں پیداوار دینے والے 500 فارمز ہیں جن کا مجموعی رقبہ 26 کروڑ مربع بیٹر ہے۔ یہاں سالانہ 900 ٹن سے زیادہ انگور پیدا ہوتے ہیں۔العباسی نے یہ بھی بتایا کہ انگوروں کی پانچ اقسام ہیں۔ سیاہ فارسی کی قیمت 12 فی کلو ، سرخ لبنانی کی قیمت 12 سے 15 ریال فی کلو ، سبز رازقی کی قیمت 10 ریال فی کلو ، سبز طائفی کی قیمت 10 ریال فی کلو ہے۔ ان کے علاوہ پانچویں قسم پہاڑی انگوروں کی ہوتی ہے جس کی اپنی دو ذیلی اقسام ہیں سیاہ اور سبز ہوتی ہیں۔ یہ انگوروں کی بہترین قسم ہے جو لذیذ ترین اور مہنگی ترین ہوتی ہے۔ اس کی قیمت 15 اسے 20 ریال فی کلو ہوتی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص تمام فنڈز تیز تر بنیادوں پر فراہم کئے جائیں ٗوزارت خزانہ کی ہدایت

اپنا تبصرہ بھیجیں