وزیر اعلیٰ پنجاب کی پارٹی کےتمام رہنماؤں ،عہدیداروں سے اپیل

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارٹی کے تمام راہنماؤں اور عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ہو۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزید کہاکہ میں مسلم لیگ(ن) کے تمام بہی خواہوں سے بھی یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی خیال آرائی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اورا حترام کے منافی ہو۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں