کتا انسان کو دوست کیوں ہوتا ہے؟

loading...

کتے ہزاروں سال قبل بھیڑیے کی نسل سے وجود میں آئے تھے۔ریسرچ کے مطابق کچھ خاص جینز کتوں کو سماجی ماحول میں جگہ بنانے میں مدد دیتے ہیں۔پرنسنٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر بریجنٹ ہالڈٹ کہتے ہیں کہ ہماری معلومات کے مطابق جنیاتی تبدیلیاں کتوں اور بھیڑیوں کی شخصیت کے بارے میں بتاتی ہیں اور شاید یہی جینز گھر کے پالتو جانوروں حتی کہ بلیوں میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ریسرچرز نے پالتو کتوں اور قید میں رکھے جانے والے بھیڑیوں کے رویے کے بارے میں بتایا۔بھیڑیوں کی نسبت وہ اجنبی انسانوں کے ساتھ ملنے اور انھیں دیکھنے میں زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔اس طرح کی کچھ جنیاتی تبدیلیاں انسانوں میں بھی ہوتی ہیں جیسے کہ کچھ انسان بہت ہی سوشل ہوتے ہیں یعنی وہ لوگوں سے ملنا جلنا بہت پسند کرتے ہیں۔کتوں کو 20 سے 40 ہزار سال قبل گھروں میں پالتوں جانوروں کے طور پر پالا جانا شروع کیا گیا تھا۔یہ وہ وقت تھا جب بھیڑیے انسانوں کے ساتھ رہتے تھے اور شکار کرنے میں مدد دیتے تھے

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تائیوان: سمندرمیں کھو جانے والے کیمرا دو سال بعد مل گیا، کیمرا دو سال بعد بھی اصلی حالت میں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں