پاکستان مہاجروں کی میزبانی کرنے والے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے: اقوام متحدہ

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ملک ہے جبکہ پاکستان میں اس وقت افغانستان سے تعلق رکھنے والے 14 لاکھ 50 ہزار کے قریب مہاجرین موجود ہیں۔

loading...

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم (یو این ایچ سی آر ) نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی جس کے بعد پاکستان تین دہائیوں سے خلوص کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اور اس حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے مزید تعاون کی اشد ضرورت ہے جبکہ یواین ایچ سی آر مارچ 2002 ءسے پاکستان مین رجسٹرڈ41 لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے تعاون کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رضاکارانہ واپسی پروگرام کے تحت 3 لاکھ 13 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی ہوچکی تھی۔
واضح رہے کہ یواین ایچ سی آر کی جانب سے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے 2016 میں پاکستان میں مقیم تقریباً 3 لاکھ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان سے رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سعودی عرب، پانچ ریال میں پریشر ککر، دکان کے باہر بھگدڑ سے تین خواتین بے ہوش ہو گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں