جشن آزادی سنوکر کپ ٹائٹل محمد رفیق نے جیت لیا

پشاور: جشن آزادی سنوکر کپ ٹائٹل محمد رفیق نے جیت لیا ، فائنل میں رفیق نے فواد کو تین دو سے شکست دی ، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل وصدر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وصدر خیبرپختونخوا سنوکر اینڈ بیلرڈ ایسوسی ایشن ذوالفقاربٹ ، طارق خان ، نصر من اﷲ، صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے نائب صدر علاؤالدین ، گلشن بھٹی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ خیبرپختونخوا سنوکر اینڈ بیلرڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تے تے نائیک سنوکر کلب میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں آزادی سنوکر کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں ٹاپ 48 کھلاڑیوں نے حصہ لیا فائنل مقابلہ نیشنل جونیئر کھلاڑی محمد رفیق اور فواد کے مابین کھیلا گیا جس میں رفیق نے 65-24 ، 73-21 ، 55-82 ، 41-35 اور62-17 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فاتح دونوں کھلاڑی خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سنوکر کپ اکتوبر سے تمام ڈسٹرکٹس میں شروع ہورہی ہے جس میں ٹاپ چھ پلیئرز پشاور میں منعقدہ مین راؤنڈ میں اپنے ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرینگے ۔انہوں نے پاکستان سنوکر فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں کی بدولت انٹر نیشنل کوچ نے پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو کوچ دی جس سے ان کے کھیل کا معیار کافی بہتر ہوگیا ۔ اس موقع سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کہا کہ اکتوبر میں منعقدہ نیشنل گیمز میں ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ وہ سنوکر کھیل کو شامل کیاجاسکے انہوں نے گرین سنوکر کپ منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا جس کیلئے باضابطہ اعلان بہت جلد کیاجائے گا۔ جس میں تمام ڈسٹرکٹس میں کوالیفائنگ راؤنڈ ہونگے جبکہ مین راؤنڈ پشاور گرین سنوکر کلب میں منعقد ہوگا جس میں صوبے کے ٹاپ 16 کھلاڑی شرکت کرینگے ۔

مزید پڑھیں۔  ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے تحت آئندہ انتخابات میں جائینگے‘ مریم اورنگزیب

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں