بلال خان پاکستانی گلوکارکی موت کی خبرسوشل میڈیا پروائرل

loading...

کیسی ہیران کن بات ہے کہ بات کہاں سے شروع ہیئ اور کہاں تک پہنچ گئی. یہاں تک کہ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن سمیت متعدد اداکار جھوٹی موت کی خبر کا شکار ہوچکے ہیں.
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے متعدد اداکاروں کی موت کی جھوٹی خبر آئے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے ، جھوٹی موت کی افواہوں کا شکار اب تک متعدد اداکار بن چکے ہیں جن میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور ٹی وی اداکارہ شوئیتا تیواری شامل ہیں اور اب ان میں پاکستانی گلوکار بلال خان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
نامور پاکستانی گلوکار بلال خان کی جانب سے گزشتہ روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی جانے والی ایک پوسٹ نے سب کی توجہ کھینچ لی ، بلال نے مقامی اخبار کی ایک نیوز جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان اداکاروں کا ذکر تھا جو کم عمری میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے کی جانب توجہ دلائی ،حیرت انگیز طور پر اس نیوز میں بلال خان کانام بھی شامل تھا، گلوکار نے نہایت غصے سے لکھا کہ یہ نیوز جعلی ہے میں ابھی زندہ ہوں مرا نہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ ڈیبیو فلم "رئیس" کی ریلیز کا سال مکمل ہونے پر کچھ نئی تصاویر جاری کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں