گلوکار ملکو میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کیلئے 24 اگست کینیڈا روانہ ہوں گے

لاہور : گلوکار ملکو میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کے لئے کل (جمعرات) کینیڈا روانہ ہوں گے جہاں وہ تمام بڑے شہروں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔ ملکو ایک ہفتے تک کینیڈا میں پرفارم کرنے کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے ۔ ملکو نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض حاسد میرے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میرے خلاف کسی تھانے میں کوئی مقدمہ درج ہوا ہے ، ایسی بات میں کوئی حقیقت نہیں ۔ میں ابھی لاہور میں ہوں مجھ سے تو اس حوالے سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ، یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  گانا گانے پر گھر والوں نے میری سخت مخالفت کی, عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

اپنا تبصرہ بھیجیں