پی ٹی وی سنٹر اسلام آباد کی پیشکش مزاحیہ ڈرامہ سوپ ’’ نواب گھر ‘‘ اگلے ماہ آن ائیر کر دی جائیگی

لاہور: پی ٹی وی سنٹر اسلام آباد کی پیشکش مزاحیہ ڈرامہ سوپ ’’ نواب گھر ‘‘ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے آن ائیر کر دی جائے گی جس کی کاسٹ میں اداکارہ عینی طاہرہ ، امان اللہ ، افتخار ٹھاکر ، رمشا، نواز انجم ، قیصر پیا ، ظفری خان اور امانت چن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ سوپ ’’ نواب گھر ‘‘ کے ڈائریکٹر حیدر شاہ ہیں ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سوپ ’’ نواب گھر ‘‘ میں ایسے اداکار شامل ہیں جو بڑے باصلاحیت ہیں جنہوں نے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے اور میں نے بھی اپنے طور پر ہر کوشش کی ہے کہ میں ایسی کوئی چیز لوگوں کے سامنے پیش کر سکوں جس کو دیکھنے کے بعد لوگوں کو ذہنی تفریح میسر آسکے ، اب پی ٹی وی اسلام آباد ہوم سے آن ائیر ہونے کے بعد دیکھنے والے بہترین فیصلہ کریں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں