حکمرانوں نے دھاندلی کے ذریعے جیتنے کے بعد اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود حلقہ میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا ‘یاسمین راشد

لاہور پاکستان تحریک انصا ف حلقہ این اے 120کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو حکمرانوں نے سخت مایوس کیا اور دھاندلی کے ذریعے جیتنے کے بعد اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود حلقہ میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا حلقہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔یوسی 56میاں منشی پارک اور سنت نگر میں ڈور ٹو ڈور کمیپین کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، کرپشن، لوٹ مار ، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل قوم کا مقدر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے انشاء اللہ تحریک انصاف کا وعدہ ہے عوام کو چوروں ، ڈاکوؤں اور لٹیروں سے نجات دلائیں گے

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پرویزرشید کے کرتوت بے نقاب ہوجائیں توسرشرم سے جھک جائیں گے ،چوہدری نثار

اپنا تبصرہ بھیجیں