خواتین کے متعلق دلچسپ حقائق

دنیا بھر کی خواتین کی نفسیات جاننے کیلئے گزشتہ دنوں لند ن میں تحقیق کی گئی جس کے مطابق سکاٹ لینڈ کی خواتین دیگر ملکوں کے خواتین کے مقابلے میں زیادہ کنجوس ہوتی ہیں ۔ شوہر مجازی خدا کے برابر ہو تا ہے تاہم جب وہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جائے یا نبھانے سے قاصر ہوجائے تو ذلت وخواری اس کا مقدر ٹھہرتی ہے۔ شوہرواں کی سب سے زیادہ پنائی میں اٹلی خواتین سرفہرست ہیں ۔ امریکیوں کے بارے میں ایشیا ئی مثبت نظر یہ نہیں رکھتے جبکہ دلچسپ امریہ ہے کہ دھوکہ دہی میں امریکی خواتین ہی سب سے آگے ہیں ۔ گھومنے پھرنے کو شوق ہر عورت کو ہوتا ہے مگر دنیا بھر میں گھومنے پھرنے والی خواتین فرانسسی خواتین ہیں جو اپنی کمائی کا آدھا سیروتفریحی کی نذر کر کے مطمئن ہوتی ہیں ۔ہمارے ہمسایہ ممالک کی خواتین میں سے اکثر مس ورلڈ اور مس یونیورس منتخب ہوتیں ہیں تاہم چغل خوری میں وہ سب سے آگے ہیں ۔ ان کے ٹی وی ڈراموں میں بھی اسی عنصر کو زیادہ دکھایا جاتا ہے۔بدلتے وقت کے ساتھ ایشیاء میں ورکنگ ویمن لفظ عام ہوتا جارہا ہے تاہم سپین میں خواتین سب سے زیادہ نوکری پیشہ ہیں۔ ایک وقت تھا جب کھیلوں کی دنیا پر مرد حضرات کا راج تھا مگر اب خواتین کھیلوں میں بھی اپنی اہمیت دیکھارہی ہیں۔ کھیلوں سے زیادہ دلچسپی رکھنے والی خواتین کا تعلق برطانیہ سے ہے ۔ وہ انٹر نیشنل لیول پر ہر گیم میں شمولیت اختیار کر تیں ہیں اور سپورٹ کو زندگی کا اہم عنصر سمجھتی ہیں۔ بنت حوا کو صنف نازک بھی کہا گیا ہے ۔ہمدردی اور قربانی کے جذبے سے سرشار خواتین اکثر ہمارے معاشرے میں دیکھائی دیتی ہیں تاہم سب سے زیادہ جنوبی افریقہ کی خواتین نرم مزاج ہوتی ہیں ۔ وہ سخت مزاجی کو ناپسندکرتیں ہیں اور اپنے روز مرہ زندگی کے معاملات کو قابل ستائش طریقے سے حل کرتیں ہیں ۔ سخت مزاجی اگرچہ مردوں کی خاصیت سمجھی جاتی ہے مگر ناروے سے تعلق رکھنے والی خواتین سختی مزاجی میں تما م ممالک سے بازی لے گئیں ہیں ۔ خاموش طبع اور سلجھی ہوئی لڑکیوں کو لوگوں کی کیثر تعداد پسند کرتی ہے مگر جدید دور میں ایسی لڑکیاں کم ہی نظر آتیں ہیں ۔ تحقیق کے مطابق عرب خواتین کی زیادہ تعداد خاموش طبع ہوتی ہیں ۔ وہ اپنے کا م سے کام رکھنے پر ترجیح دیتی ہیں ۔ جاپانی خواتین زیادہ بلہ گلہ پسند کرنے والی ہوتی ہیں ۔ وہ اپنی روز مرہ زندگی میں بھی تفریحی کے طریقے ڈھونڈ لیتی ہیں اور خاص کر اپنے تہواروں کو پورے جوش وجذبے سے منانا اپنا حق سمجھتی ہیں ۔ چین نے جلدہی پوری دنیا میں اپنی اہمیت واضح کردی ہے ۔ وہاں کے لوگ محنت مشقت سے کبھی نہیں گھبراتے اس لئے چینی خواتین بھی بہت سخت جان ہوتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہونیوالے ایک سروے میں اپنے بل بوتے پر دنیا کی امیر ترین خواتین شامل ہونیوالی چینی خواتین سرفہرست تھیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے بلند مقام حاصل کیا ۔ پاکستانی خواتین کو فضول خرچی کر نیوالی خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے وہ شاپنگ کے دوران 70فیصد اشیاء فضول خریدتی ہیں جنہیں بعد ازاں ضرورت میں کم ہی لایا جاتاہے ۔

مزید پڑھیں۔  شیخ رشید کے ہاتھوں میں دو انگوٹھیاں کیوں ہیں؟

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں