مکہ اور مدینہ کے درمیاں ٹرین چلا دی گئی۔

مکہ اور مدینہ کے درمیان چلائی گئی ٹرین کا نام حرمین ٹرین ہے جو سعودی عرب سمیت کئی دوسرے مملاک کے تعاون سے چلائی گئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اس ٹرین کی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس ٹرین کے چلنے سے مکہ اور مدینہ کے درمیان سات گھنٹے کا سفر کم ہوجائے گا اور یہ سفر پونے دوگھنٹے کا رہ جائے گا۔ حرمین ریل سروس کا مقصد عازمین عمرہ بالخصوص حج سیزن میں حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔ حرمین ریل سروس سے سالانہ 35 لاکھ عازمین حج، 40 لاکھ معتمرین اور 60 لاکھ عام مسافروں کو تیز رفتار سفری سہولت میسر ہوگی۔ اس ٹرین میں 417 افراد کی گنجائش ہے اور 35 بوگیاں ہیں۔ یاد رہے اس منصوبے پر پچھلے کئی سال سے کام جاری تھا اور اس ٹرین کے لیے برقی ٹریک بچھایا گیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شاہ سلمان کی دعوت پر دوبھارتی بہنوں کی ریاض کیمل میلے میں شرکت

اپنا تبصرہ بھیجیں