انصاف لائیرز فورم کے وفد کی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شعیب صدیقی سے ملاقات و مشاورت

Loading...

عدلیہ کے خلاف ہر کاروائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،وکلاء کے اجلاس میں عمران خان کی بھرپور حمائیت
لاہور۔21دسمبر :انصاف لائیرز فورم پنجاب کے جنرل سیکرٹری انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے تحریک انصاف کے مرکزی نائب صد ر و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص عدلیہ کے بارے میں نواز لیگ کی یکطرفہ ڈس انفارمیشن کی مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں ہونی والی ملاقات میں شعیب صدیقی نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے پی ٹی آئی کا ہر کارکن عمران خان کی قیادت میں عدلیہ کے خلاف ہر کاروائی کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گا اور نواز لیگ کو کسی طور بھی کھل کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اپنی پسند کا فیصلہ نہ آنے پر نواز اینڈ کمپنی کا واویلا دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے بچے بچے کو شریف خاندان کے “کارناموں”کا بخوبی علم ہے لیکن “جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے ” کے مصداق نواز شریف بڑی معصومیت سے پوچھتے پھرتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا ،شعیب صدیقی نے کہا کہ آج کی عدلیہ جسٹس قیوم کی طرح طے شدہ فیصلے نہیں دے رہی اسی لیے یہ شریف خاندان کو قابل قبول نہیں ،انصاف لائیرز فورم کے جنرل سیکرٹری انیس علی ہاشمی نے وکلاء برادری کی طرف سے عمران خان کی بھرپور حمائیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ بحال کرانے والے وکلاء اس کا تحفظ کرنا بھی خوب جانتے ہیں اگر دوبارہ نواز لیگ نے عدالتوں پر حملے کرنے کی کوشش کی تو انہیں اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا اس موقع پر وکلاء رہنما عرفان حسن ایڈووکیٹ ،عزیز ساجد ایڈووکیٹ ،محمد نجم ایڈووکیٹ ،محمد آصف ایڈووکیٹ،منیب بھٹی ایڈووکیٹ،جمیل اصغر بھٹی ایڈووکیٹ ، ملک مقصود کھوکھر ایڈووکیٹ اور عظیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔
****

Loading...
(Visited 25 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں